اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی

Jul 18, 2024 | 10:54 AM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صنم جاوید کی  رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے، صنم جاوید بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں،  اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ 

اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا  نہیں کر رہی, صنم جاوید اب آزاد  ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں, کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے اس بیان کے ساتھ ہی صنم جاوید کی رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں