ڈالر سستا،روپے کی قدر  میں بہتری

Jul 18, 2024 | 10:45 AM

ایک نیوز: کاروبار کے آغاز پر  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر  بہتر ہو ئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر  11 پیسے سستا ہوا ہے  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی ہے۔

 دوسری جانب  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا،   ہنڈرڈ انڈیکس میں 377  پوائنٹس کا اضافہ  ہوا جس کے بعد  مارکیٹ 81 ہزار 533 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے   ۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس ایک موقع پر 81 ہزار 428 پوائنٹس پر پہنچی تھی  جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں