ایک نیوز: کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو ئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 377 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 81 ہزار 533 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس ایک موقع پر 81 ہزار 428 پوائنٹس پر پہنچی تھی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔