ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے ا اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 909 پوائنٹس تک پہنچا گیا۔
کاروبار اختتام پر 684 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 155 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 47 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,909 جبکہ کم ترین سطح 81,418 پوائنٹس رہی۔
خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس ایک موقع پر 81 ہزار 428 پوائنٹس پر پہنچی تھی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔