امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے 

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے 
کیپشن: US President Joe Biden has fallen victim to Corona

ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے، امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
  امریکی صدر کو ویکسین لگا دی گئی، جوبائیڈن آئسولیشن میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ میں بڑی اصلاحات کا پلان بنا لیا ہے،اس پلان میں ججوں کے عہدے کی میعاد مقرر ہوگی،اخلاقی قدروں پر لازمی عمل شامل ہوگا ۔
صدور  اور آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کو حاصل وسیع تر  استثنیٰ بھی ختم کر دیا جائے گا، صدر بائیڈن کی جانب سے اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے، صدارتی استثنیٰ کے باعث سابق صدر ٹرمپ کو عدالت سے3بار ریلیف مل چکاہے۔