لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،حبس ختم،موسم خوشگوار ہوگیا

Jul 18, 2024 | 09:13 AM

ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش برس پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے علاقے مسلم ٹاون اچھرہ ، مال روڈ، کینال روڈ کے علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، اسی طرح ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری ، بارش اور تیز ہوا چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔
بارش سے قبل شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار کر دیا، شہر میں کالے بادلوں نے دن کو رات میں بدل دیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہر کھکھلا اٹھے۔
 صبح کے وقت لاہور کا مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا، آسمان پر بادل چھائے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ہوا چلنے سے حبس بھی ختم ہو گیا، آج لاہور میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی 20جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں،بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں،انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔

مزیدخبریں