ایک نیوز : سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب ’کُن‘ کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔
اداکارہ ریشم کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے وہ شخص اب تک نہیں ملا جس سے میں شادی کروں۔ وفاداری، عزت اور مخلصی، یہ خوبیاں جس مرد میں ہوئیں میں اس سے شادی کرلوں گی۔ دنیا میں ہم انسان جن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ہمیں وہ چیزیں کبھی نہیں ملتیں، شریک حیات کے حوالے سے میری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔
ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، میں کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرتی لیکن ہوسکتا ہے اللہ کو میرا بار بار مانگنا اور گڑگڑانا اچھا لگتا ہو ۔ انسان 2 طرح کے ہوتے ہیں ایک جن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا اور دوسرے جن کے بغیر نہیں رہ سکتے، مجھے وہ شخص چاہیے جس کے بغیر میں نہ رہ سکوں،شریک حیات کیلئے ہم مزاج اور ہم خیال ہونا بہت ضروری ہے۔