پولینڈ :چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

پولینڈ :چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک
کیپشن: Poland: A small plane crashed into a hangar, 5 people including the pilot were killed

ایک نیوز:پولینڈ کے ایک گاؤں میں چھوٹا طیارہ  ہینگر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر  15  افراد  زخمی ہوگئے۔
 واقعہ وارسا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ سیسنا ہینگر سے ٹکرا گیا۔حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 15  افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  حادثے  کے زخمیوں میں شامل  8 افراد  نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ہینگر میں پناہ اختیار کی ہوئی تھی، حادثے سے متعلق  فائر بریگیڈ  کا کہنا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ موسم کی خرابی  ہوسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق   واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا اس دوران  طیارے کے3  مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔