اناج برآمدات کا معاہدہ روس کے بغیر بھی جاری رہے گا: یوکرینی صدر

Jul 18, 2023 | 21:23 PM

ایک نیوز یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی نے کہا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات روس کے بغیر بھی جاری رہے گی۔
گزشتہ روز روس کے زیرانتظام یوکرین کے علاقے کرائمیا کے پُل پر مبینہ طور پر یوکرین کے حملے میں 2 روسی شہری ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی جب کہ پل کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔اس حملے کے بعد روس نے یوکرین سے اناج برآمدات کے معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کیا  تاہم اب اسی حوالے سے  یوکرین کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ماسکو کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے باوجود بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات روس کے بغیر بھی جاری رہے گی۔

یوکرینی صدر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ افریقا اور ایشیا کو استحکام کا حق حاصل ہے اور یہ اناج 400 ملین لوگوں کے لیے خوراک کا ذریعہ ہے۔

زیلینسکی کا کہنا تھاکہ دنیا پر اب یہ واضح کرنا کا موقع ہے کہ بلیک میلنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہے، ہم سب کو روسی پاگل پن سے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔دوسری جانب امریکا نے روس کے بحیرہ اسود اناج معاہدے پر عملدرآمد روکنے کے فیصلے کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں