مکیش امبانی کا عالیہ کی 150کروڑ کی برانڈ کو خریدنے کا فیصلہ 

Jul 18, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز : بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2020 میں بچوں کے کپڑوں کیلئے اپنا برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما  کے نام سے لانچ کیا تھا جو کہ اب  بھارت کی مارکیٹ کا ایک بڑا نام ہے۔

عالیہ کا برانڈ 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے معیاری کوالٹی کے کپڑے مناسب داموں میں فروخت کررہا ہے، عالیہ بھٹ اپنے کلیگز کے بچوں کو بھی اپنے برانڈ کے کپڑے بھیجتی رہتی ہیں،  بالی وڈ انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو بھی عالیہ بھٹ  کی طرح اپنے  برانڈکی تشہیر کرتے  دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم اب بھارت کے اکنامکس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کے برانڈ نے مکیش امبانی اور ان کے بیٹی ایشا امبانی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے اور مکیش امبانی نے عالیہ سے ان کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی بچوں کے کپڑوں میں انویسمنٹ کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے عالیہ سے ان کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔برانڈ کی خریداری سے متعلق دونوں شخصیات کے درمیان ڈیل اگلے 7 سے 10 دن میں طے ہونے کا امکان ہے۔

اسی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں  عالیہ کے برانڈ کی قیمت 150 کروڑ تھی تاہم ایشا اور مکیش امبانی اس برانڈ کو 300 سے 350 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدنےکی تجویز پیش کی ہے۔

مزیدخبریں