محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،یوم عاشور29جولائی کوہوگا

محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،یوم عاشور29جولائی کوہوگا
کیپشن: The moon of Muharram-e-Haram was not seen, the day of Ashura will be on July 29

ایک نیوز : رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔یوم عاشور 29جولائی کو ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک بھر سے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں  آیا۔یکم محرم الحرام 1445 ہجری 20جولائی بروز جمعرات کو ہوگا،۔یوم عاشور 29جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل 18 جولائی 2023 کی مناسبت سے ذوالحجہ 1444 ہجری کے مہینے کا آخری دن ہوگا۔ ام القراء کیلنڈر کے مطابق بدھ 1445 ہجری 19 جولائی 2023 کو محرم کے مہینے کا پہلا دن ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں 21 جولائی بروز جمعہ کو سرکاری اور سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے نئے اسلامی ہجری سال کو منانے کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبوں میں سرکاری تعطیلات پر کابینہ کی قرارداد کے نفاذ میں آیا ہے۔