وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون ،معاشی استحکام پرمدد پراظہار تشکر کیا

Jul 18, 2023 | 20:40 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مدد پر اظہار تشکر  کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو  کی۔ امارات میں پاکستانی مزدوروں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نےاقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

مزیدخبریں