ایک نیوز :وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، تمام بیرونی ادائیگیوں کو بروقت ادا کیا گیا۔
منگل کو جاری اپنے بیان یں وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں کی گئی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آچکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد تھا۔