راولپنڈی میں کاردرخت سے ٹکرا گئی،نئی نویلی دلہن جاں بحق

راولپنڈی میں کاردرخت سے ٹکرا گئی،نئی نویلی دلہن جاں بحق
کیپشن: Newlywed bride dies after car crashes into tree in Rawalpindi

ایک نیوز :راولپنڈی میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب نئی نویلی دلہن جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔


  حادثہ پنڈی کے علاقے چیک بیلی روڈ پر  جٹھہ ہتھیال کے قریب پیش آیا جس میں ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جاٹکرائی، نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور چار افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔