ایک نیوز:گزشتہ مالی سال درآمدات گرنے سے تجارتی خسارے میں 43 فیصد کمی ہوگئی۔
تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 27 ارب 59 کروڑ ڈالر پر آگیا، درآمدات 80 ارب ڈالر سے کم ہو کر 55 ارب 33 کروڑ ڈالر پر ریکارڈ کی گئیں، ادارہ شماریات کے مطابق درآمدات میں 31 فیصد کمی آئی، موبائل فونز کی امپورٹ میں 71 فیصد کمی، 57 کروڑ ڈالر کے درآمدہوئی ۔
کاروں کی امپورٹ میں 77 فیصد تک کمی، حجم 82 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا،پیٹرولیم کی درآمدات میں 27 فیصد کمی، 23 ارب ڈالر سے17 ارب ڈالرپر آگئیں۔
جولائی تا جون 0.88 فیصد کمی سے 8 ارب 93 کروڑ ڈالر کی خوراک امپور ٹ ہوئی ،مشینری کی درآمدات میں 46.82 فیصد کمی، 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کی درآمد ہوئی۔