ایک نیوز : پاکستان سے 4بچوں کیساتھ جانیوالی سیما حیدر کو بھارت نے پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر مبینہ سسر کو حراست میں لے لیا۔
ریاست اترپردیش کی پولیس کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے منگل کو سیما اور سچن کے والد نترا پل سنگھ کو پوچھ گچھ کے لیے ایک مرتبہ پھر تحویل میں لے لیا ہے۔اس سے قبل اے ٹی ایس نے پیر کو بھی سیما، سچن اور نتراپل سے لگ بھگ چھ گھنٹے تک سوال و جواب کیے تھے۔
تحقیقاتی اداروں کو شک ہے کہ سیما کا تعلق پاکستانی فوج یا پاکستانی خفیہ ادارے کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ سیما کے موبائل فون کا ڈیٹا فارنسک لیب بھیجا جائے گا، جسے پہلے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ موبائل ڈیٹا سے بعض حساس معلومات کا پتا چلتا ہے، جیسا کہ انکے بھائی اور چچا کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے۔
دوسری جانب سیما کے غیر قانونی طور پر ویزہ کے بغیر بھارت میں داخل ہونے کے معاملےکی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔