اٹک،دریائے سندھ میں 9سالہ بچی کو بچاتےباپ بیٹا بھی ڈوب گئے

Jul 18, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز :دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 9سالہ بھتیجی کو بچانے والا باپ بیٹا بھی ڈوب گئے۔


سندھ میں اٹک خورد کے مقام 9 سالہ عیشال فاطمہ پاؤں سلپ ہو جانے کے باعث ڈوب گئی۔عیشال فاطمہ کو بچاتے ہوئے  38 سالہ یاسر نواز اور 9 سالہ صائم نواز بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور غوطہ خور ٹیم نے تینوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔لاشوں کو  تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں افراد تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال کے رہائشی ہیں۔

مزیدخبریں