ایک نیوز : صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
لاہور18جولائی: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
— Chief Secretary Punjab (@CS_Punjab) July 18, 2023
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔1/3 pic.twitter.com/XTvEL9fLpz
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔صنعت اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں۔اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔اشیاء کی قیمتوں کیساتھ انکی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کریگی۔
سیکرٹری خوراک کا اجلاس کو تفصیلی بریفنگ میں کہنا تھاکہ صوبہ میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں۔