ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکن بولرز کے سامنے دیوار بن گئے، ٹیل اینڈرز کیساتھ کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے سری لنکا میں تاریخ رقم کردی۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جب پاکستانی ٹیم انتہائی مشکلات کا شکار تھی تو س وقت سعود شکیل نے آغا سلمان کے ہمراہ ایک اینڈ سنبھالا۔
سعود شکیل نے میراتھن اننگز کھیلتے ہوئے پہلے آغا سلمان کا ساتھ دیا اور اپنی سنچری مکمل کی، یہاں آغا سلمان اسٹمپ آؤٹ ہوئے تو یوں لگا جیسے پاکستانی بیٹنگ لائن جلد سمٹ جائے گی۔
تاہم نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے ساتھ کھیلتے ہوئے سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔
واضح رہے کہ یہ سعود شکیل کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل حاصل کرنے میں 352 گیندوں کا سہارا لیا جبکہ اس اننگز میں 19 چوکے بھی شامل ہیں۔
سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔مڈل آرڈر بیٹر نے چھٹے ٹیسٹ میچ کی گیارہویں اننگز میں ڈبل سنچری بنائی۔