ایک نیوز :خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پشاورکے پوش علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، امدای ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرکےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید اور ایس ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں6 ایف سی اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، بعد میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹونے پشاور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہدہشت گرد اورمنصوبہ ساز قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 144 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔