طارق فضل چودھری جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ کے دوران آبدیدہ 

Jul 18, 2023 | 16:30 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما طارق فضل چودھری کے جواں سال بیٹے کی نمازجنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ہے۔ جس میں اعلیٰ لیگی قیادت سمیت اہم شخصیات اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چودھری اپنے جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ اس دوران ان کے ساتھ اعلیٰ لیگی قیادت بھی موجود تھی۔ نمازجنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرداخلہ راناثناء اللہ، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرپلاننگ احسن اقبال سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی نمازجنازہ میں شرکت کیے جانے کا امکان تھا۔ جس کے پیش نظر پبلک سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں