پنجاب بورڈ نے میٹرک اور نہم کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

Jul 18, 2023 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب بورڈ نے میٹرک اور نہم کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی اور نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کریں گے۔ اگلے سال 2024 میں میٹرک کا سالانہ امتحان یکم مارچ 2024 سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دسویں کے امتحان میں 89 فیصد سے زائد طالب علم پاس ہو پائے ہیں۔ بچوں کے پاس ہونے شرح 86 فیصد اور بچیوں کے پاس ہونے کی شرح93 فیصدرہی ہے۔سائنس مضامین میں 90 فیصد، ہیومنٹیس میں 82 فیصد بچے پاس ہو ئے ہیں۔

مزیدخبریں