ایک نیوز: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دسویں کے امتحان میں 89 فیصد سے زائد طالب علم پاس ہو پائے ہیں۔ بچوں کے پاس ہونے شرح 86 فیصد اور بچیوں کے پاس ہونے کی شرح93 فیصدرہی ہے۔سائنس مضامین میں 90 فیصد، ہیومنٹیس میں 82 فیصد بچے پاس ہو ئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ دسویں جماعت میں 1089 نمبروں کے ساتھ ردا نےپہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مریم غفار،وردا فاروق اور آمنہ عامر نے1088 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔تیسری پوزیشن پر 1087 نمبروں کے ساتھ فاطمہ انصاری رہی ہیں۔
آرٹس گروپ میں 1037 نمبر کے ساتھ ملائکہ عامر پہلی پوزیشن پر رہی ہیں۔1032 نمبر کے ساتھ ردا فاطمہ اور زینب خالد دوسری پوزیشن اور1031 نمبر کے ساتھ تحسین ایمان تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔
نویں جماعت کے نتائج میں 65 فیصد بچے پاس ہو سکے ہیں، نویں جماعت میں 59 فیصد بچے پاس ہوئے جبکہ بچیوں کی شرح 71 فیصد رہی ہے۔