لیگی رہنما کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

Jul 18, 2023 | 13:22 PM

ایک نیوز: اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چودھری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکام کو پیش کردی۔ 

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 12:10 منت پر تیز رفتاری سے سیونتھ ایونیو پر دو گاڑیاں ایک ساتھ جارہی تھیں، دونوں گاڑیوں میں سے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ طارق فضل چودھری کے بیٹے عنزیٰ چودھری گاڑی کو ڈرائیو کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چودھری کے ساتھ دوسری سیٹ پر ان کا گارڈ موجود تھا۔ گارڈ اس وقت تشویشناک حالت میں پمز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ جس کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروہیکل ایگزامینر کو گاڑی اورتمام فوٹیجز حوالے کر دی گئی ہیں۔ جو کہ گاڑی میں مکینیکل خرابیوں، اوور سپیڈنگ اور ائر بیگز الرٹ کی رپورٹ دے گا۔

مزیدخبریں