تھرمل کالونی سے 3 بچیوں کی لاشیں برآمد ، وزیر اعلی کا نوٹس

Jul 18, 2023 | 13:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل کالونی سے 3 بچیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل کالونی سے 3 بچیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ پر آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں گزشتہ رات لاپتہ ہونے والی 3 بچیوں کی لاشیں ملیں تھیں۔ مرنے والی بچیوں کی عمریں 7 سے11 سال ہیں، تینوں بہنیں گزشتہ رات سے لاپتہ تھیں۔ 

مزیدخبریں