نوازشریف کی وطن واپسی، استقبال کیلئے تیاریوں کی ہدایات جاری

نوازشریف کی وطن واپسی، استقبال کیلئے تیاریوں کی ہدایات جاری

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کا معاملہ  حقیقت کا روپ دھارنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق افواہیں اور خدشات دم توڑنے لگے، نواز شریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات   جاری کر دی ہیں۔نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو دے دیا گیا ہے۔مریم نواز ملک بھر سے آنے والی استقبالی ریلیوں کی خود نگرانی کرینگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔تمام سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز اور یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداروں کو بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان مریم نواز خود پرہجوم پریس کانفرنس میں کرینگی۔