ایک نیوز : ملک بھر کے بجلی صارفین ہو جائیں قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری،کراچی والوں کیلئے قیمت دو روپے تینتیس پیسے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت ایک روپے اٹھاسی پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک اور سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے الگ الگ درخواستیں نیپرا مین دائر کر دیں اتھارٹی چھبیس جولائی کو سماعت کرے گی۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی مد ملک بھر کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالا جائے گا سرکام تقسم کار کمپنیوں کی جانب ست دائر درخواست میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی،جبکہ ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 30روپے 45 پیسے فی یونٹ رہی فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 33 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے جس سے کراچی والوں کے ماہ جولائی کے بل مزید بوجھ کے ساتھ بھاری آئیں گے کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی الگ الگ درخواستوں پر نیپرا اتھارٹی 26 جولائی کو سماعت کرے گی اور حتمی فیصلہ دے گی ۔۔