جدہ میں صدر اردوغان کا پرجوش استقبال، سعودی عرب ترکیہ میں متعدد معاہدے

Jul 18, 2023 | 11:58 AM

ایک نیوز : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام میں ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوغان کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر اردوغان کا خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے ترکیہ ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے سرکاری مذاکرت کیے۔ دونوں ملکوں نے کئی دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے

ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا سعودی عرب میں خیر مقدم کیاـ انہوں نے صدر اردوغان کے مملکت کے دورے اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔
قبل ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر

شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے صدر کا خیرمقدم کیا۔
ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال تجارتی حجم 6.5 ارب ڈالر تھا اور اس سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی حجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
خلیجی ریاستوں کے ساتھ ترکی کی تجارت 1.6 ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریبا 22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں