بھارت کی سب سے بڑی پارٹی کانگرس کے اہم رہنما کا انتقال

india national congress
کیپشن: india national congress
سورس: google

  ایک نیوز : کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔

 اومن چانڈی  گزشتہ چند ماہ سے بنگلورو میں  زیرعلاج  تھے۔ اومن چانڈی کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دی۔ اومن چانڈی نے 2004-2006، 2011-2016 کے دوران کیرالہ کے وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

وہیں اومن چانڈی کے انتقال پر کیرالہ کانگریس کے صدر کے سدھاکرن نے ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چانڈی کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا: 'محبت کی طاقت سے دنیا پر فتح پانے والے بادشاہ کی کہانی کا اختتام ہوا۔