انٹر اور ا وپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا

Jul 18, 2023 | 17:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 3 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا ۔ ڈالر 279.26 سے بڑھ کر 283.04 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے مہنگا ہو کر 290روپے پربند ہوا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 33 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 116 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 188 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,240 جبکہ کم ترین سطح 44,848 رہی ۔

 

مزیدخبریں