ایک نیوز: رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/KBAPz7CcGZ#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Ev4RrPjlEh
— SBP (@StateBank_Pak) July 18, 2023
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا ۔ ڈالر 279.26 سے بڑھ کر 283.04 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے مہنگا ہو کر 290روپے پربند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 33 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 116 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 188 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,240 جبکہ کم ترین سطح 44,848 رہی ۔