ہالی ووڈ جوڑے نے راہیں جدا کرلیں

Jul 18, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز :  ہالی ووڈ اداکار جوڑے صوفیہ ورگیرا اور جو منگانیلو میں شادی کے 8 برس بعد طلاق ۔ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں ، جوڑے کی اپیل

صوفیہ ورگیرا اور جو منگانیلو  نومبر 2015 میں فلوریڈا میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق، دونوں کی جانب سے جاری کردہ  بیان  میں اسے 'مشکل فیصلہ' قرار دیا گیا ہے۔  انہوں نے عوام  پر زور دیا کہ وہ ان  کی رازداری  کا احترام کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کے نئے دور میں ایڈجسٹ کرسکیں ۔

صوفیہ ورگیرا، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی 51ویں سالگرہ منائی، اس وقت اٹلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ سفر اور پارٹی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ 

 11 جولائی کو، صوفیہ کی سالگرہ کے ایک دن بعد جو نے اسے انسٹاگرام پر مبارکباد دی۔ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے صرف لکھا، "ہیپی برتھ ڈے صوفیا ‘‘

 جوڑے نے ایک بیان میں کہا، "ہم نے طلاق کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ دو افراد کی حیثیت سے جو ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں 

رپورٹ کے مطابق، جوڑے کو آخری بار جون میں ہوبوکن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں