ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے اے ایس آئی کی بیٹی کا آپریشن کروایا جس سےاسکی بینائی بحال ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محبوب عالم کی بیٹی کی آنکھ کا آپریشن کروایا ۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رمشا محبوب نظر کے عارضہ کیراٹوکونس میں مبتلا تھی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رمشا کی بائیں آنکھ کا کورنیا آپریشن کروایا گیا ۔
آپریشن کے بعد طالبہ رمشا کی بینائی مکمل ٹھیک ہو گئی ہےاور تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا ہے۔رمشا کے والد اے ایس آئی محبوب عالم سپیشل برانچ وہاڑی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔رمشا محبوب نےوالد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ اے ایس آئی محبوب عالم نے بیٹی کا آپریشن کروانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔
آئی جی پنجاب نے رمشا محبوب سے اسکی تعلیم اور مستقبل پلان بارے دریافت کیا اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے ۔فورس کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کے ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-18/news-1689662120-1639.mp4