ایک نیوز: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں31جولائی تک توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجازچوہدری کےخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31جولائی تک توسیع کردی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 9مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤگھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد قانون فانذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔