باجوڑ: 3 روزہ بین الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

باجوڑ: 3 روزہ بین الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کیپشن: Bajaur: 3-Day Inter-District Special Persons Peace Wheelchair Cricket Tournament

ایک نیوز: باجوڑ میں تین روزہ بین الاضلاعی سپیشل پرسنزامن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ اور اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس  میں منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی حکام، خصوصی افراد، آفیشلز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ تین روزہ ٹورنامنٹ میں دیر، باجوڑ، مردان، بنوں، سوات اور تخت بھائی کی خصوصی پرسنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹیموں کے مابین وہیل چیئر ریس اور ہینڈ ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ مہمان خصوصی نے اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور رنراپ اور فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ خصوصی افراد کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے”۔