بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے مودی سرکاری کی کھوکھلی ترقی بےنقاب کردی

Jul 18, 2023 | 11:10 AM

ایک نیوز: مودی سرکار کی کھوکھلی ترقی کے ڈھکوسلے بھارتی ریلوے کی کارکردگی نے بے نقاب کر دیے۔ رواں سال بھارتی ریلوے میں حادثات کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی۔ 2023 میں مختلف ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات غیرمعیاری ٹیکنالوجی، پٹڑیوں کی قدیم ساخت اور حد سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا قرار دیا گیا ہے۔ مودی کی فخریہ پیشکش وندے بھارت ایکسپریس افتتاح کے پہلے مہینے ہی 4 حادثات کا شکار ہوئی۔

ریلوے حادثات کی عالمی تاریخ میں بھی بھارت پیش پیش:

انسانی غلطی سے ہونے والا سب سے بڑا ریلوے حادثہ بھارتی ریاست بہار میں 1981 میں پیش آیا۔ بہار حادثے میں 800 سے زائد لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نومبر 2016 میں اندور پٹنہ ایکسپریس حادثے میں 150 سے زائد مسافر ہلاک ہوئے۔

مئی 2010 میں کولکتہ حادثے میں 200 مسافر ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ رواں سال جون میں اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 300 کے قریب لوگ لقمہ اجل بن گئے۔

حادثات کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے بھارتی ریلوے ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی روادار:

2010 کولکتہ حادثہ ماؤ باغیوں،2002 راجدھانی ایکسپریس حادثہ غیر ملکی جاسوسوں، 2006 ممبئی حادثہ اور سمجھوتہ ایکسپریس حادثہ پاکستان پر اور گزشتہ اڑیسہ سانحہ مسلمانوں پر ڈال دیاگیا۔

مزیدخبریں