ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی حکم امتناع ختم کروانےکی متفرق درخواست منظور کرلی گئی ہے اور ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سائفر تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لیا ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔