ایک نیوز:لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اتائیوں، غیرقانونی لیبارٹریوں اور بلڈ بینکس کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع میں ایچ آئی وی کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آچکے ہیں جس کے بعد لاڑکانہ سے ایچ آئی وی کا دیگر علاقوں میں پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے ایچ آئی وی کو روکنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں خصوصی ایچ آئی وی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں اتائیوں کے خلاف پوری قوت سے ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، غیر قانونی بلڈ بینکس اور لیبارٹریوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی روکنے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن اور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اقدامات کریں، ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئےعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یو این ایڈز اور یونیسیف سے معاونت طلب کی ہے، لاڑکانہ ڈویژن میں تمام حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اسکریننگ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
لاڑکانہ:ایچ آئی وی کاپھیلاؤ روکنےکیلئےتیاریاں شروع
Jul 18, 2023 | 03:36 AM