ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے صاحبزادے عنزیٰ چودھری کی نمازجنازہ مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں اداکی گئی۔آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزیٰ چودھری کی نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وفاقی وزیر احسن اقبال، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نماز جنازہ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چو دھری کاکہنا تھا کہ ہمارا غم بانٹنے والوں کا شکر گزار ہوں۔میرے بیٹے کے جنازے میں آنیوالوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میرے بیٹے کی آخرت کی منزلوں کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات اسلام آبادکےعلاقےسیونتھ ایونیومیں سابق وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کےبیٹےکی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی تھی۔
پولیس کےمطابق لیگی رہنماکےبیٹے کی گاڑی کوحادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،عنزیٰ طارق کی گاڑی موٹرسائیکل سوارکوبچاتےہوئےکھمبےسےٹکراکرالٹ گئی،حادثےمیں عنزہ طارق شدیدزخمی ہوگئےتھے،جن کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےجان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کےمطابق طارق فضل چودھری کےبیٹےکےساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی سوارتھاجس کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کےمطابق پمزہسپتال میں ضروری کارروائی کےبعدعنزہ طارق کی لاش ورثا کےحوالےکردی گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-18/news-1689660216-1405.mp4
طارق فضل چودھری بیٹےکی میت رہائشگاہ چک شہزادپہنچنےپراہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-18/news-1689660216-2788.mp4
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کااظہارافسوس:
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےطارق فضل چودھری کےبیٹےکی وفات پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ شکل گھڑی میں طارق فضل چودھری اوراہلخانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں،اللہ طارق فضل اوراہلخانہ کوجوان بیٹےکی وفات پرصبروجمیل عطافرمائے۔