جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی ، تو جیلیں توڑ دینگے، جاوید لطیف وفاقی وزیر

PML N
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو دروازے توڑ دیں گے۔اب مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے

 لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے سچ کہہ دیا تو پھر دیکھنا کیا ہوگا۔ اب نواز شریف ملک بچانے وطن واپس آئیں گے۔

 ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے تین ٹکروں کی نشان دہی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اورہمارے کارکنان کے خلاف ٹویٹ کرنےپر بھی کاروائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں نواز شریف جیت گیا۔قوم کو سلام پیش کرتاہوں۔نواز شریف کے نظریہ کی جیت ہوئی۔پاکستان کے حالات مزید بدترین ہوں گے۔بند کمروں میں اب فیصلے نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان کچھ لوگوں کا لاڈلا ہےہم تو چیرمین نیب پر بھی بات نہیں کرسکتے۔ہمیں حکومت میں۔ بڑے فیصلے کرنے کے لیے  مینڈیٹ نہیں دیا  گیاجس پر عوام نے ضمنی انتخابات میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔