پی پی 7 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

پی پی 7 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ن لیگ کے راجہ صغیر کی جیت کے نتائج کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ریجنل آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ر شبیر اعوان کی درخواست وصول کر لی گئی ہے۔ درخواست میں دوبارہ گنتی اور نوٹیفکیشن کو روکے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ریجنل آفس میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا.
راو لپنڈی پی پی 7 سے شکست کھانے والے پی ٹی آئی امید وار شبیر اعوان نے الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا ہے. شبیر اعوان کا کہنا ہے کہ ہم 4 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھےدوبارہ گنتی کروائی جائے۔
دوسری جانب بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی بے نظمی کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔ یہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے اور ووٹوں کی کھلی گنتی ہونی چاہیے۔
واضع رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 266 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد کامیاب پائے ہیں۔ راجہ صغیر 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیےتھے۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف پی پی 7 راولپنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری ہے۔