ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کی عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ پنجاب کی ان 16صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو اور مضبوط کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا ہے کہ تاریخ میں یہ پہلےانتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتےہیں۔ امید ہے عمران صاحب الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پہ معذرت کریں گے۔ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پختہ یقین رکھتی ہے اور گزشتہ روز کا انتخاب اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔ عمران صاحب کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے تھے۔ 3 اپریل کو اقتدار بچانے کے لئے آئین توڑا تھا۔ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغواء کرنے، آئین پہ حملے اور آئین شکنی کے لئے استعمال نہیں کیا۔