ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کل کے الیکشن نے لکشمی چوک پر ن لیگ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ رات سے ن لیگ والوں کو چُپ لگی ہوئی ہے۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات ایک لیباریٹری ٹیسٹ تھا جس میں عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ شہبازشریف کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ شہباز شریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں تاکہ سب کے مشورہ سے نگران حکومت قائم کی جاسکے۔
کل پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے جس سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی ہے۔ عوام کی خوشی اسی میں تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کام اور سیاستدان اپنا کام کریں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری خود کو صدر اور بیٹے کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عمران خان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جو ملک کے خلاف ہو۔ پہلے ہی کہا تھا کہ 15 جولائی سے 30 اگست تک ملک کے اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے حکومت نے نیب قانون میں بڑی اہم ترمیم کی ہے۔ ہ شہباز حکومت کو قطر اور سعودی عرب سے کچھ نہیں ملنا ہے. یہ کہتے تھے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں گے لیکن عمران خان سب کو گھر بھیج کر جائے گا.
الیکشن نے ن لیگ کا لکشمی چوک پر جنازہ نکال دیا ہے: شیخ رشید
Jul 18, 2022 | 16:33 PM