سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

Jul 18, 2022 | 15:59 PM

Nimra bukhari

ایک نیوز نیوز:علیحدگی کی خبروں کے بعد سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے بھی ‘ان فالو’ کر دیا.
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئی نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔
خیال رہے کہ علیحدگی کے باوجود بھی سجل علی اور احد رضا ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کررہے تھے تاہم، حال ہی میں دونوں ستاروں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اُن فالو کردیا ہے۔
اداکار احد رضامیر نے صرف سجل علی کو انسٹاگرام سے اَن فالو ہی نہیں کیا بلکہ اُن کے ہمراہ اپنی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا ، اب اُن کے اکاؤنٹ پر سجل علی کے ہمراہ صرف وہی ویڈیوز موجود ہیں جن کا تعلق اُن کے پروجیکٹ سے تھا۔

مزیدخبریں