آصف زرداری کو ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا

Jul 18, 2022 | 13:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیلِ صفائی نے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل سینیٹر پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک کی مصروفیت کے باعث بریت کی درخواستوں پرجرح نہ ہو سکی۔

عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کی 1 روز کیلئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں