وفاق میں ن لیگ کی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی،سپریم کورٹ بار

Jul 18, 2022 | 13:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے، وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی ہے، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہےکہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔

سپریم  کورٹ بار کا  کہنا ہےکہ ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اورخیالات کو ہلاکررکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تحریکِ انصاف نے میدان مار لیا، 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک اور مسلم لیگ ن نے 4 سیٹیں جیت لیں۔

مزیدخبریں