انگلینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، جائزہ وفدپاکستان پہنچ گیا

انگلینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، جائزہ وفدپاکستان پہنچ گیا

ایک نیوز نیوز: انگلینڈ ٹیم کےدورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر پرزور استقبال کیا۔ 4 رکنی وفد میں پلیئرزایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں۔ جائزہ وفد انگلینڈ کا دورہ پاکستان سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفد کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی 20 میچز اور ورلڈ کپ کے بعد 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔