لاہور میں دیرینہ عداوت پر میاں بیوی قتل

لاہور میں دیرینہ عداوت پر میاں بیوی قتل

ایک نیوز نیوز: لاہور میں افسوسناک واقعہ،باغبانپورہ کے علاقے میں میاں بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی پورہ کے رہائشی شہزاد اور اسکی بیوی فرح چھت پر سوئے ہوئے تھے۔ جب یاسر نامی ملزم سیڑھی لگا کر چھت پر چڑھ گیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ ملزم یاسر مقتولہ فرح کا کزن ہے۔
مقتولہ نے ملزم پر 324 کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ مقتولہ کی ملزم کی کافی عرصہ سے دیرینہ عداوت چلی آرہی تھی۔ مقتول شہزاد کے چار بچے ہیں اور وہ محنت مزدوری کرتا تھا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزم یاسر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔