ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر بیان جاری کیا ہے۔
حنا پرویز نے سماجی رابطہ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “سیاست کو سیاست رہنا چاہیے دشمنی نہیں بنانا چاہیے، بعض اوقات سیاست میں تلخی بھی آتی ہے مگر آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’احترام قائم رہنا چاہیے،ایک دوسرے کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے”۔
سیاست کو سیاست رہنا چاہیے دشمنی نہیں بنانا چاہیے، بعض اوقات سیاست میں تلخی بھی آتی ہے مگر آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں، احترام قائم رہنا چاہیے۔۔۔ایک دوسرے کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 17, 2022
اس کے علاوہ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہار جیت زندگی کا حصہ ہے، لیگی کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا،انشااللہ شیر bounce back کرے گا۔شیر انشااللہ جلد اک واری فیر’۔
واضع رہے کہ پنجاب میں گزشتہ روز ضمنی الیکشن ہوئے۔ 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔