ایک نیوز نیوز: کریم آباد کے قریب موسیٰ کالونی میں نو تعمیر شدہ 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔
پولیس کے مطابق عائشہ منزل سے لنڈی کوتل کے قریب موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گزشتہ رات مخدوش ہونے پر خالی کرا لیا گیا تھا۔
یہ عمارت پیر کی صبح منہدم ہوگئی جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی تھی جوکہ غیر قانونی بھی تھی جبکہ عمارت میں 5 فلیٹ تھے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ کریم آباد سے ضیاء الدین ہسپتال جانے والا روڈ ملبے کی وجہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔